ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت ا۔۔۔ صادق آملی لاریجانی نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے بارے میں بعض افواہوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے کئے جانیوالے اتنے جرائم کے بعد اس سے تعلقات کی برقراری اتنا بھی آسان نہیں ہے اور امریکی حکام اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ مذاکرات کے ذریعہ ملّت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکرسکتے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ، ملّت ایران کی عظمت کو تسلیم کرلے اور انکے اعتماد کو بحال کرسکے تو یہ اسکے اپنے مفاد میں اور اسکی عقلمندی کی علامت ہوگی –...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363208
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ خیال کہ ملّت ایران کو مجبورکرسکتا ہے بالکل غلط ہے اور ایران کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے اغراض ومقاصد کی تکمیل کی راہ میں مزاحمت جاری رکھیں گے ۔